کمشنر عبداﷲ خان سنبل و ایم این اے رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس
پنجاب صاف پانی کمپنی اگلے دو سالوں میں پنجاب کے ہر گاؤں تک پینے کا صاف پانی پہنچائے گی‘بریفنگ
جمعرات 2 جون 2016 19:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’صاف پانی، ہماری ذمہ داری‘‘ کے تحت پنجاب صاف پانی کمپنی اگلے دو سالوں میں پنجاب کے ہر گاؤں تک پینے کا صاف پانی پہنچائے گی، کمپنی کے واٹر پلانٹس سے پنجاب بھر کی 41 فیصد آبادی تقریباً 23ملین افراد کے پاس 2018ء تک پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا، کمپنی کی سروے ٹیمیں لاہور کے گردونواح اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں اپنا ابتدائی کام مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل و ایم این اے رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پنجاب صاف پانی کمپنی وسیم اجمل، لاہور ڈویژن کے ڈی سی اوز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو صاف پانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ صاف پانی کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں کی ضروریات و تقاضوں کے مطابق تمام صوبے کو 8 پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں پانی میں موجود آلودگی اور کیمیائی ثقافتوں کے پیش نظر ریورس آسموس، الٹرافلٹریشن پلانٹس اور ٹریڈیشنل فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت نیشنل گرڈ کی بجلی سے بھی پانی فراہم کریں گے۔ منصوبے کے موثر نفاذ کے لیے بین الاقوامی انجینئرنگ مینجمنٹ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ وہ تجزیہ کے ساتھ ساتھ منصوبے کے ڈیزائن اور تکمیل تک کے مراحل کی نگرانی کے فرائض بھی سر انجام دے سکیں۔پہلے مرحلے میں 121 ارب روپے کی لاگت سے 14 کنٹریکٹ کیے جائیں گے۔ اس سے 10 اضلاع (قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، لودھراں) کی 35 تحصیلوں میں 2کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔ 15 ماہ میں پہلا مرحلہ مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ فروری 2018 اور تیسرا مرحلہ اپریل 2018 تک مکمل ہوگا جس سے پورے پنجاب کے دیہی علاقے اس نعمت سے مستفید ہو سکیں گے۔جنوبی پنجاب کی تحصیلوں لودھراں، خانپور، حاصل پور، دنیا پور اور منچن آباد میں اس منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جہاں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ اب تک یہاں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 80 فلٹریشن پلانٹس سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ جس سے اڑھائی لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس سے نہ صرف مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی حاصل ہوگا بلکہ روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ لوگوں کو آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نجات ملے گی اور ان کے معیار زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئیگی ۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.