برطانوی اور نیپالی وزیر اعظم کی نواز شریف کی جلد اچھی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

جمعرات 2 جون 2016 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد اچھی صحت کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے خط میں کہا کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی خبر سن کر دکھ ہوا جو لندن میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان سے آئندہ ملاقات کے متمنی ہیں۔نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حالیہ سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی اور تندرستی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔