قومی بچث سکیم میں منافع کی شرح مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کا مطالبہ

گذشتہ اد وار میں کافی حد تک منافع کم کرنے سے سرمایہ کاری کرنے والے لوگ معاشی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، شہری

جمعرات 2 جون 2016 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) ریٹائرڈ ملازمین ‘بزرگوں اور قومی بچت سکیم سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قومی بچث سکیم میں منافع کی شرح مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے کی گئی اپیل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ اد وار میں کافی حد تک منافع کم کرنے سے سرمایہ کاری کرنے والے لوگ معاشی مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی بچت کی سکیموں میں صغیف العمر حضرات ‘بیوہ خواتین اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے موجودہ سکیموں میں جمع کی گئی رقوم پر کئی سالوں سے شرح منافع میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔اس صورتحال میں وہ لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں جنہوں نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے ان سکیموں میں لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بچت سکیم میں منافع کی شرح کم ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے مضاربہ سکیموں کی طرف رخ کیا لیکن وہاں پر بھی بہت نقصان ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی بچت سکیم محفوظ ہونے وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں پر سرمایہ کاری کرتی ہے اسلئے اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :