مختلف مقامات پر حادثات کے دوران ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:31

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) دو مختلف مقامات پر حادثات کے دوران ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ وزیرآباد روڈ سبزی منڈی کے قریب نجی کالج کے طالب علم جو کہ سمر کیمپ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار کرتب دکھانے کے دوران تیزرفتاری کے باعث کیری ڈبہ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کے شیشے ٹوٹ کر لگنے سے کیری ڈبہ میں سوار خاتون مختاراں بی بی اور اس کی بیٹی صائمہ اور موٹر سائیکل سوار فسٹ ایئر کا طالب علم عدنان بھی معمولی زخمی ہوگیا ، جبکہ حادثہ کے دوسرے واقعہ میں سمبڑیال کے محلہ خیرات پورہ کا رہائشی 50سالہ الطاف نہر اپر چناب کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :