آڑھتی کے گودام سے 50 توڑے گندم چوری کرنے پر14 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:31

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )آڑھتی کے گودام سے 50 توڑے گندم چوری کرنے پر14 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے موضع چک اختیار کے رہائشی آڑھتی محمد ارشد ولد محمدا شرف کے گودام سے 82 ہزارروپے مالیتی 50 توڑے گندم چوری کرنے پر پولیس نے ملزمان عبدالستار ، جہانگیر ،خلیل ، جنگو، عدنان ، طارق ، مرتضیٰ عرف کاکا، مصطفی عرف کاکا اور انکے 5نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔