لوگ پانی ملا مضر صحت گوشت خریدنے اورکھانے پر مجبور

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:29

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) تحصیل انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کے باعث سمبڑیال شہر میں لوگ پانی ملا مضر صحت گوشت خریدنے اورکھانے پر مجبور، سلاٹر ہاؤس شہر کے گندے نالے پر واقع ہونے کی وجہ سے سیوریج کے خطرناک جراثیم والے گوشت کی فروخت عروج پر ، جبکہ اکثر قصاب وٹرنری سٹاف کو مبینہ طورپر رشوت دے کر پابندی کے باوجود بھی جانور اپنے گھروں میں ذبح کر کے غیر قانونی طورپر تصدیقی مہریں لگوا کر گوشت فروخت کررہے ہیں، شہر میں قصابوں کے پھٹوں اور دکانوں پر بغیر جالی کے سرعام لٹکاہونے کے باعث گوشت پر مکھیوں کی بھر مار جبکہ رہی سہی کسردھول مٹی نکال دیتی ہے، جس کے باعث متعدد افراد مضرصحت گوشت کے استعمال سے معدے اورہیپاٹائٹس کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،شہری حلقوں کا اعلیٰ حکام سے فوری طورپر نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

متعلقہ عنوان :