عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر جسم میں خون کے آخری قطرہ تک برائی اور جرم کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ڈی پی اوقصور

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:29

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر ہمیں جسم میں خون کے آخری قطرہ تک برائی اور جرم کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور عبادت سمجھ کر سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔

(جاری ہے)

تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ان خیالات کااظہار ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز تھانہ سٹی چونیاں کی انسپکشن کے دوران افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انسپکشن کے دوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا اور کئی ایک انفرادی مقدمات ڈس کس کیے اور متعلقہ پولیس افسران سے ان مقدمات کی پراگرس کے بارے میں پوچھا گیا۔ڈی پی اوقصور نے انسپکشن کے دوران محرر تھانہ سٹی چونیاں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جبکہ ناقص کارکردگی پر کئی ایک پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے چارج شیٹ بھی کیا۔