پریس کلب چونیاں کے ہنگامی اجلاس میں چھانگامانگا کے نمائندہ جنگ ریاض احمد قریشی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذکت کرتے ہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:26

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) پریس کلب چونیاں کے ہنگامی اجلاس میں چھانگامانگا کے نمائندہ جنگ ریاض احمد قریشی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذکت کرتے ہوئے ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کی طرف سے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کروانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نامزد ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

وقاص احمد ڈوگر۔ چوہدری فیاض احمد دھون۔ چوہدری ندیم اشرف۔ چوہدری فیاض احمد گڈو۔ خالدجاویدفراز ،حافظ وحید اشرف و دیگر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لے اور مذکورہ صحافی پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے

متعلقہ عنوان :