پنجاب بھر کے تمام ڈویژن، ریجن اور اضلاع کے لیکچرار اسسٹنٹ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ پنجاب کا اجلاس

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 18:26

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) پنجاب بھر کے تمام ڈویژن، ریجن اور اضلاع کے لیکچرار اسسٹنٹ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ پنجاب کے تقریباً تین سو سے زائد اساتذہ مردوخواتین جس میں تین سو سے زائد مردوخواتین اساتذہ شامل تھیں کا اجلاس ہوا۔ جس میں لیکچراراسسٹنٹ کا چاردرجاتی سروس سٹرکچرBS14,16,17 منظور کیا جائے اور سروس سٹرکچر2016سے جو التواء کا شکار ہے اسے بھی منظور کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ سفارشات چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی وزیراعلیٰ کو منظوری کے لئے بھیج دی ہیں۔ اگر یہ چاردرجاتی سروس سٹرکچرپرموشن منظور نہ ہوا تو ایسوسی ایشن ایم ایس سی۔ بی ایس سی۔ ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات جو کہ 11جون کو ہورہے ہیں ان کا بائیکاٹ کریں گے۔ اجلاس سے صدرمحمداکبر۔ نائب صدرمحمدصادق۔ نائب صدرمحمدبوٹا۔ جنرل سیکرٹری محمدطفیل۔ خورشیداحمد رند۔ محمدسرور عالم۔ قطب علی وٹو۔ ریاست علی جوئیہ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ اور اپنے مطالبات دوہراتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے حوصلہ افزائی کریں

متعلقہ عنوان :