وزیراعظم نواز شریف کی طیبعت بہتر اور مستحکم ہے۔ڈاکٹرز

نواز شریف کو آج زیادہ دیر بٹھانے اور چلانے کی کوشش کی جائیگی،وزیراعظم کو کمزوری کے باعث کل تک آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا،نوازشریف کوکھانے پینے میں ہلکی پھلکی غذا دی جارہی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 18:12

وزیراعظم نواز شریف کی طیبعت بہتر اور مستحکم ہے۔ڈاکٹرز

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی طیبعت مزید بہتر اور مستحکم ہے،نواز شریف کو آج زیادہ دیر بٹھانے اور چلانے کی کوشش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے نواز شریف کے خاندان کو بتا یا کہ وزیراعظم کو کمزوری کے باعث کل تک آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔وزیراعظم کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔انہیں کھانے پینے میں ہلکی پھلکی غذا دی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اپنے خاندان سے بات چیت بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :