کراچی میں حلیمہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم رضوان رضا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

گلستان جوہر سے گرفتار کی گئی سونیا سے رضوان اور حلیمہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ،ذرائع

جمعرات 2 جون 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں حلیمہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم رضوان رضا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حلیمہ قتل کیس میں ملوث رضوان کی اہلیہ سونیا کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سونیا سے رضوان اور حلیمہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق رضوان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حلیمہ کے ورثاء سرد خانے پہنچ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی کالونی سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی بعد ازاں اس کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی تھی ۔ملزم رضوان رضا مقتولہ حلیمہ کے بچے کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :