ٹیوٹا نے قابل روزگارشارٹ کورسز میں زیر تربیت طالبعلموں کو9کروڑ 10لاکھ روپے کا وظیفہ تقسیم کر دیا ہے
چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کاجائزہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 جون 2016 17:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء)چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہاہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )نے قابل روزگارشارٹ کورسز میں زیر تربیت طالبعلموں کو9کروڑ 10لاکھ روپے کا وظیفہ تقسیم کر دیا ہے۔شارٹ کورسز میں ہنر سیکھنے لینے والوں کو یوفون کے ذریعے وظیفہ تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت عمل کے ساتھ نوجوانوں کوبآسانی ر قم مل سکے۔
تیسرے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد چوتھا مرحلہ کا آغازرواں ماہ سے شروع کیا جا رہاہے ۔ وہ جمعرات کو شارٹ کورسز متعارف کرانے کے حوالے سے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ ، اظہر اقبال شاد ،عامر عزیز، عاطف طفیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ 385اداروں میں اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کرنے کیلئے نجی ادار ے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
اس کا مقصد اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ شارٹ کورسز میں زیر تربیت طالبعلموں کو وظیفہ یوفون کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ہنر مند نوجوانوں کو ان کا وظیفہ صاف اور شفاف طریقے سے ملے۔زیر تربیت افراد کو سفری اخراجات پورا کرنے کیلئے دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کے علاوہ تربیت کے متعلقہ میٹریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہاس وقت ٹیوٹا تیسرے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے 20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دے رہی ہے۔پہلے اور دوسرے مرحلے کے شارٹ کورسز میں 36ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔انڈسٹری کی مشاورت سے صوبہ بھر کے منتخب300ٹیوٹا اداروں میں46شارٹ کورسزکا آغاز کیاگیا ہے۔شارٹ کورسز میں ہنر مندوں کویقینی روزگارفراہم کرنے کیلئے کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔زیر تربیت ہنرمندوں کی رجسٹریشن فیس کے اخراجات بھی ٹیوٹا خودبرداشت کرتی ہے۔ان اقدامات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کے مطابق فنی تربیت کا فروغ ہے تاکہ نوجونوں کو دوران تربیت کسی بھی قسم کا کوئی بھی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی کے ساتھ ہنر مند بن سکیں۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.