سی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جمعرات 2 جون 2016 17:47

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کا چیئرمین کمپلیکس، ڈی ایم اے، فائربریگیڈ، سینی ٹیشن، چڑیا گھر، انوائرمنٹ، پارلیمنٹ لاجز، ریونیو، ڈی جی سروسز، ایم پی او، کنونشن سنٹر، سملی و خانپور ڈیم اور روڈ مینٹی نینس سمیت تمام ڈائریکٹوریٹس میں ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا۔

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، سیّد امیر شاہ کاظمی، احمد علی شیرازی نے ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت بھی محنت کشوں اور ادارے کی تقسیم کے حق میں نہیں، بلدیات کے منتخب نمائندوں کو سب سے پہلے سی ڈی اے مزدور یونین نے خوش آمدید کہا اور آج بھی ہم ان کو عوام کی بہتر خدمت کرنے کیلئے بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ہم نے یہ تجویز دی ہے کہ اسلام آباد کے میئر کو لارڈ میئر بنا کر پورے سی ڈی اے کا سربراہ بنا دیا جائے اور وہ بورڈ کے اختیارات بھی اپنی مرضی کے مطابق استعمال کریں لیکن ادارے کو تقسیم نہ کیا جائے ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 جون صبح 9 بجے تمام سی ڈی اے مزدور یونین آبپارہ چوک میں مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :