پنجاب بھر میں636ٹریفک حادثات،10ا فراد جاں بحق،735زخمی

جمعرات 2 جون 2016 17:42

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء ) پنجاب بھر میں636ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاں بحق جبکہ735زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ222افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 289 ڈرائیورز25کم عمرڈرائیور،348مسافراور98پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ126ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت124متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان38 حادثات میں36متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 735 متاثرین میں598مرد اور137خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور435فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں504موٹر سائیکلز،93آٹو رکشے،63موٹر کاریں،37مسافربسیں،19ٹرک اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :