شارجہ:سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ

جمعرات 2 جون 2016 17:40

شارجہ:سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ

شا رجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء):سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام اماراتی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ اور مختلف عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں بیان کیا گیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی کم سے کم تنخواہ تمام مراعات کی کٹوتی کے بعد12,000درہم ہو گی، مراعات جن میں بچہ الاؤنس، کام کی نویت کے حساب سے جو الاؤنس بنتاہے،میڈیکل الاؤنس وغیرہ شامل ہے۔ کم سے کم پینشن کو بھی 12,000درہم کیا گیا ہے ۔ لیکن اس میں الاوئنس شامل نہیں ہیں۔ جبکہ وہ اماراتی جن کی تعلیم دوسرے گریڈ تک کی ہے اگلے گریڈ میں ترقی کے دی جائے گی۔ یہ حکم نامہ پہلی جون 2016سے نافذالعمل ہو گیاہے۔