طارق فاطمی کی بیٹی کی یہودی شخص سے شادی کی افواہیں جھوٹی نکلیں، دستاویزات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 17:38

طارق فاطمی کی بیٹی کی یہودی شخص سے شادی کی افواہیں جھوٹی نکلیں، دستاویزات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ طارق فاطمی کی بیٹی کی یہودی نوجوان سے شادی سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے ایک اینکر کا دعویٰ بے بنیاد نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ طارق فاطمی کی بیٹی صائمہ طارق فاطمی کے قریبی ذرائع نے ان کے خاوند کی شادی سے قبل ہی مسلمان ہونے کی دستاویزات جاری کر دی ہیں ۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مائیکل وین گنز شادی سے قبل ہی اسلام قبول کر چکے تھے۔ جاری کیے گئے نکاح نامے میں واضح طور پر مائیکل کے مسلمان ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

طارق فاطمی کی بیٹی کی یہودی شخص سے شادی کی افواہیں جھوٹی نکلیں، دستاویزات ..

متعلقہ عنوان :