عائشہ منزل کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں تین گاڑیاں تباہ

جمعرات 2 جون 2016 17:34

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) شاہراہ پاکستان پرعائشہ منزل کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں تین گاڑیاں تباہ اورکئی افراد زخمی تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل پرایک موٹرسائیکل سواراپنی گاڑی اچانک خراب ہونے پرسڑک پررک گیا پیچھے سے ریس لگاتی ہوئی آنے والی ہائی روف ،رکشہ اورایک کارموٹرسائیکل کے پاس آکر ایک دوسرے سے ٹکراگئی رکشہ موٹرسائیکل کوشدیدنقصان پہنچاجبکہ تین افرادزخمی جنہیں عباسی اسپتال پہنچایا گیا واقعہ کے بعد شاہراہ پاکستان پرکچھ دیرکیلئے ٹریفک جام ہوگیا تھا جوبعد میں بحال کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :