اختلاف کی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا ‘صدارت خورشید شاہ کرینگے

جمعرات 2 جون 2016 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کرینگے ۔ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان پانا ما لیکس کے معاملہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔