رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘سر دار محمد یوسف

دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا ‘وفاقی وزیر کا انٹرویو

جمعرات 2 جون 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے لیے براہ راست فلائٹس کی سہولت کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹ سے لانے اور لے جانے کے لیے نئی جدید بسیں استعمال کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دوران حج حجاج کرام کو رہائش، سفر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ جدیدٹریکنگ سسٹم کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس کے زریعے حجاج کرام کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام عالمی امن اور بھائی چارہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ مذہب ہمیں نفرت کی بجائے محبت کا درس دیتا ہے، ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں اور نفرتوں کا سبب بنتی ہیں،ڈائیلاگ کے ذریعے عالمی سطح پر مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ زارت مذہبی امور نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے 13نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے، ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو نفرتوں کے پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :