ڈونلڈ ٹرمپ کو لاطینی امریکی شہریوں کے خلاف مہم مہنگی پڑگئی
2017 ورلڈ گالف چیمپیئن شپ کے لیے میامی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈورل کورس میں سپانسرز نہ مل سکے‘ ٹورنامنٹ کو میکسیکومنتقل کرنے کا اعلان
میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 16:53
میامی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو لاطینی امریکی شہریوں کے خلاف مہم مہنگی پڑگئی‘2017 ورلڈ گالف چیمپیئن شپ کے لیے میامی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈورل کورس میں سپانسرز نہ مل سکے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو میکسیکومنتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گالف کے معروف پی جی اے ٹور کا کہنا ہے کہ انھیں 2017 ورلڈ گالف چیمپیئن شپ کے لیے میامی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈورل کورس میں سپانسرز نہیں مل سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پی جی اے نے منافع کو ہزاروں امریکیوں کی نوکریوں سے زیادہ اہمیت دی ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں یہ ظاہر کیا ہے امریکی معیشت میں تنزلی کا ذمہ دار میکسیکو ہے۔(جاری ہے)
پی جی اے ٹور کمشنر ٹموتھی فنچم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پروفائل کی وجہ سے انھیں سپانسرز کے حصول میں مشکل کا سامنا تھا۔فنچم کا کہنا تھا بنیادی طور پر یہ سپانسرز کا معاملہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق لگژری کار بنانے والی کمپنی کاڈیلیک نے اپنے سپانسرشپ کے معاہدے کی تجدید نہیں کی ہے۔فنچم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو فلوریڈا سے میکسیکو سٹی منتقل کرنے کا معاملہ سیاسی نہیں ہے۔ پچھلے 55 سال سے یہ ٹورنامنٹ فلوریڈا میں منعقد ہوتا رہا ہے۔پی جی اے ٹور نے گروپو سالینس اور ڈبلیو جی سی کے ساتھ سات سال کا نیا معاہدہ کیا ہے اور آئندہ سال مارچ میں پہلی ڈبلیو جی سی میکسیکو چیمپیئن شپ منعقدہ ہوگی۔اس فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ’اس دن کا میامی، امریکہ اور گالف کے کھیل کے لیے غمگین‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ میں امریکہ کے صدر بننے کی دوڑ میں کیوں شامل ہوں۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقام کا تاحال باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میکسیکو سٹی کے نواح میں واقع کلب ڈی گالف چپلٹیپک میں منعقد ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.