مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کا توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم
جمعرات 2 جون 2016 16:52
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) مظفرگڑھ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں نعمان چانڈیا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔نعمان چانڈیا پر 2013 میں اپنے سیکیورٹی گارڈ مہر علی کے موبائل فون نمبر سے اپنے ذاتی نمبر پر مبینہ توہین مذہب کا ٹیکسٹ میسج بھیجنے کا الزام تھا۔
(جاری ہے)
بعدازاں چانڈیا نے گارڈ مہر علی کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کروایاتاہم تحقیقات کے بعد گارڈ مہر علی بے گناہ ثابت ہوا ‘ نعمان چانڈیا نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر اویس احمد نے بتایا کہ توہین مذہب کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مظفرگڑھ میں ہی محمد کوٹ پولیس اسٹیشن میں ایک سرکاری اسکول کے استاد کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مذکورہ ٹیچر کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘ پولیس استاد کے خلاف توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.