پاکپتن، پانی کے تنازعہ پردوگروپوں کے درمیان جھگڑا،فائرنگ سے نوجوان قتل ،ساتھی شدیدزخمی

جمعرات 2 جون 2016 16:47

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پانی کے تنازعہ پردوگروپوں کے درمیان جھگڑافائرنگ سے ایک نوجوان قتل جبکہ ساتھی شدیدزخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 56ایس پی میں پانی کے تنازعہ پر دوپارٹیوں کے ظفربھٹی اورنوازش علی وغیرہ کے درمیان لڑائی ہوگئی جس پر نوازش نے فائر نگ کردی جس کے نتیجے میں ظفرکا19سالہ بیٹاناصر موقعہ پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی عرفان شدیدزخمی ہوگیا تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتول کی نعش کوقبضہ میں لیکرضروری کاروائی کے بعد روثاء کے حوالہ کردی ڈی ایس پی صدر ہمایوں افتخارنے بتایاکہ پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :