ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر کا نیٹ سول کا دورہ ، برٹش بزنس سنٹرکا افتتاح

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حالات بہت بہتر ہیں‘جان اے ٹکناٹ کی گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء)ڈپٹی برٹش ہائی کمشنرجان اے ٹکناٹ نے نیٹ سول کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے برٹش بزنس سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر جان اے ٹکناٹ کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں اور یہاں پر کاروباری سرگرمیاں بھی بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس برٹش بزنس سنٹر سے ہمارے دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی آئے گی اور مجھے آنے والے وقت میں مزید سرمایہ کاری اور دیگر معمالات میں دونوں ممالک کا مستقبل روشن نظر آرہاہے۔

اس موقع پر نیٹ سول کے سی ای او سلیم غور ی بھی ان کے ہمراہ انہوں نے بھی میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کو ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں ، اس سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں میں ہم آہنگی بڑھے گی جو دونوں ملکوں کے مفاد میں بہتر ہے اور ہمارے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نیٹ سول کے آفس میں برٹش بزنس سنٹر کا ہونا نیٹ سول کے لیے قابل فخر ہے۔