دالبندین میں العارف میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 16:45

چاغی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ شعبہ طب معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دالبندین میں نجی ہسپتال کا قیام اچھی بات ہے ایسے اداروں کو صحیح طرح چلاکر عوام کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی خان جان دالبندین میں العارف میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی، میر سونا خان رند،سردار اعظم برہانزئی، حاجی صاحب خان محمد حسنی، ملک محمد اعظم شہی، ملک اشرف شہی سمیت ہسپتال انتظامیہ کے سربراہ ملک حفیظ میرانزئی و دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ میر محمد عارف محمد حسنی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جس کے دوران انھیں ہسپتال کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید طرز پر بنایا گیا یہ ہسپتال تمام مشنریز اور سہولیات سے آراستہ ہے جہاں کوئٹہ و دیگر بڑے شہروں سے ماہر ڈاکٹرز خدمات سرانجام دیں گے ۔ اس موقع پر شرکاء نے ہسپتال کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ادارے سے غریب عوام کو صحیح ریلیف ملے گی۔