ما ہ صیا م کے لئے پا کپتن پولیس کاسکیورٹی پلان مرتب

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 16:45

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )ما ہ صیا م کے لئے پا کپتن پولیس کاسکیورٹی پلان مرتب نما زوں اور تراویح کے اوقات میں بڑی مسا جد /امام با رگاہوں پر پولیس اہلکا ر تعینا ت ہو ں گے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پا کپتن کامران یوسف ملک کی زیر صدارت امن کمیٹی کے اجلا س کا انعقاد ہوا جس میں ما ہ صیا م میں تمام مکا تب فکر کے ما بین مکمل ہم آہنگی اور مذ ہبی رواداری کو یقینی بنا نے اور رمضان با زاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او پا کپتن کامران یوسف ملک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کے ما ہ صیا م میں نما زوں اور تراویح کے اوقات میں ضلع کی اہم مساجد /امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظا مات کے سلسلہ میں پاکپتن پو لیس نے سکیورٹی پلا ن مرتب کر لیا ہے ڈی پی او پا کپتن کامران یوسف ملک نے علما ئے کرام سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں سابقہ روایا ت کے مطابق مذہبی ہم آہنگی کو بر قرار رکھیں اس موقع پر سکیورٹی آفیسر عبدالمالک اور عامر رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ رمضا ن المبا رک 2016ء کے لئے سکیورٹی پلا ن مرتب کر دیا گیا ہے ضلع میں کل 895مساجد اور 16اما م با رگاہیں ہیں جن پر پولیس کے ساتھ ساتھ ٹرینڈ سکیورٹی گا رڈذتعینا ت کئے گئے ہیں اس کے علا وہ ضلع پا کپتن میں 4رمضا ن با زار اور 9دستر خوا ن بھی لگا ئے گئے ہیں جن پر پولیس کی ڈیو ٹی لگا ئی گئی ہے اس کے ساتھ مساجد کے گردونواح میں موبا ئل موٹر سائیکل پٹرولنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

۔۔۔