دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے،سعودی عرب نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ‘ ڈاکٹر سلیمان بن عبداللہ
جمعرات 2 جون 2016 16:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر سلیمان بن عبداللہ نے کہاہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ہے،دہشت گرد پاکستان اور سعودی مملکت کے مشترکہ دشمن ہیں،دہشت گردوں کو شکست دینا پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اورام القری یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سعودی وزیر کہا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے دنیا کا سخت ترین مالیاتی کنٹرول نظام نافذ کیا ہے۔سعودی عرب نے اپنی سرحدوں کے اندر سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے،ان کے خلاف خصوصی عدالتوں میں مقدمے چلائے گئے ہیں اور ان عدالتوں نے ان مجرموں کو قصور وار قرار دے کر سزائیں سنائی ہیں۔(جاری ہے)
ان اقدامات کے علاوہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی اور عسکری سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کے لیے گیارہ کروڑ ڈالرز کی گرانٹ دی تھی۔اس مرکز کے قیام کا مقصد انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کرنا اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی دہشت گردی مخالف جنگ میں صلاحیت کار کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع خصوصا حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دے گا۔ دونوں ممالک میں اخوت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، دوستی اور باہمی بھائی چارے کے اس تعلق کو دوام بخشیں گے۔اس موقع پرحاجی عبدالرزاق ،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، حافظ بابر فاروق رحیمی، فخرالاسلام، حافظ عبدالغفار، ملک سلیمان، اسامہ عبدالکریم،کاشف نواز رندھاوا بھی موجود تھے،تقریب کے بعد سعودی وزیر اپنے وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.