جنوبی چھاؤنی میں چچا زاد بھائیوں نے کزن کو چھت سے پھینک کر قتل کر دیا

جمعرات 2 جون 2016 16:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) لاہور کے علاقہ جنوبی چھاؤنی میں چچا زاد بھائیوں نے کزن کو چھت سے پھینک کر قتل کر دیا ، ملزمان نے گھر پر دھاوا بول کر دیگر اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ جنوبی چھاؤنی قمر عباس کے مطابق گزشتہ روز گوہاوہ گاؤں کے رہائشی اکرم ، اصغر اور امجد نیگھر پر دھاوا بول دیا اور چھت پر سوئے اپنے کزن بابر کو نیچے پھینک دیا ۔

سر پر چوٹ لگنے کے باعث بابر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبرہ نہ ہو سکا ۔ ملزمان نے بابر کے دیگر اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :