پاکستان میں خواتین کی سگریٹ نوشی کی شرح میں اضافہ تشویش کا باعث، ڈاکٹر طیبہ نذیر

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 16:39

اوکاڑ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )لیڈی ڈاکٹر طیبہ نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی سگریٹ نوشی کی شرح میں اضافہ تشویش کا باعث ہے حکومت ، عوام اور سول سوسائٹی کی منظم تنظیموں اور اداروں کو سگریٹ نوشی کے خلا ف جامعہ اور مربوط پروگرام تشکیل دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ’جیون‘ کے پروگرام آن راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کر تے ہوئے کیا مرتضیٰ چودھری نے کہاکہ حکومت نے تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو سے تیار کردہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر کھی ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اندر سگریٹ فروخت ہورہے ہیں جاوید نقوی نے کہا ہے اقوام متحدہ تمباکواور اس کی مصنوعات کے خاتمہ کے لئے زیاد ہ سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کرتا ہے اشفاق احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرح سگریٹ صرف سگریٹ ہو اس کے برانڈ نہیں ہونے چاہیں عبدالوحید نے کہا کہ سگریٹ کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ پاکستان نو فیصد ایسی بچیاں ہیں جن کی عمر 15سال ہے اور وہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں