بلاول آمرکی طرح مسلم لیگ ن میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 16:39

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ بلاول آمرکی طرح مسلم لیگ ن میں دراڑیں نہیں ڈال سکتے سندھ کے کرپٹ لوگوں کو احتساب سے بچانے کی یہ ایک بھونڈی کوشش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیرنے کہا ہے کہ سابق آمر جنر ل مشرف نے مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنے کی ایک سے زائد بار کوششیں کیں حتیٰ کہ اس سازش کے سرخیل شیخ رشید میڈیا میں بڑے اعتما د سے کہتے رہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر جلد ہی بغاوت کر دیں گے لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئی اب سند ھ کے اندر کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جارہاہے تو پیپلز پارٹی کوکچھ سجھائی نہیں دے رہا اسلام آباد میں ان کے راہنما پانا مہ پانامہ کا کھیل کھیل رہے ہیں لیکن ان کا بچہ جو کہ ان لیڈر بھی ہے چودھری نثار پر تیر چلارہے ہیں جو کہ توکا ہی ثابت ہوگا یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ توکا توکا ہی ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :