سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے وزیر اعظم کے کامیاب آپریشن کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں

جمعرات 2 جون 2016 16:37

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن ہونے کی خوشی میں رائے ونڈ میں مٹھائیاں تقسیم کیں ،یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری افتخارالحسن راجہ اور دیگر کارکن ہمراہ تھے ،اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو دل کی تکلیف ہوئی تو پورے پاکستان کی عوام کا دل بے چین ہوگیا ،اور جس طرح وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے ملک کے کونے میں دعائیں ہوئی اس سے ثابت ہوگیا کہ عالم اسلام کے واحد لیڈر میاں نواز شریف کروڑوں عوام کے ہردلعزیز قائد ہیں ،آج بھی وہ لوگوں کے دلوں بستے ہیں اور ان کی مقبولیت پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :