کراچی ،لانڈھی کے علاقے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،6زخمی

جمعرات 2 جون 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان ہونیوالے مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کرکے ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے چھتیس بی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شریف، شاہ زیب، شجاع، قاسم اور ہنی شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس نے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے پیٹرول بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :