برطانوی وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 2 جون 2016 16:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھ کر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ آپ کی طبیعت کی خرابی اور لندن میں علاج سے متعلق سنا تو بہت دکھ ہوا، میں آپ کی جلد صحت یابی کا متمنی ہوں۔ ڈیوڈ کیمرون نے خط میں ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :