پاکستان ریلوے نے 6ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرلیا

جمعرات 2 جون 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان ریلوے نے 6ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرلیا جس پر دو کروڑ 49لاکھ 90ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق جن سٹیشنوں کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے ان میں کوٹ ادو ، تونسہ ، بڈھ پیر ، گورمانی ، دلمراد اور سلطان کوٹ شامل ہیں جبکہ میرپور خاص اور سبی سٹیشنوں پر کام جاری ہے ۔ اس کے علاوہ بڑے شہروں کے ریلوے سٹیشنوں کوبھی آپ گریڈ کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :