پاکستان ریلوے کا رمضان المبارک کے دوران ریزرویشن کیلئے اوقات کار کا اعلان

جمعرات 2 جون 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک کے دوران ریزرویشن کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان کے مطابق ریزرویشن کے اوقات کار کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے صبح 8سے لیکر ایک بجے تک ریزرویشن کی جائیگی جبکہ دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 6بجے تک ریزویشن کروائی جا سکے گی جمعہ کے دن ریزرویشن آفس ساڑھے 12بجے سے 2بجے تک نماز جمعہ کیلئے بند رہیں گی۔ 20رمضان المبارک کے بعد ریزرویشن کی سیکنڈ شفٹ اپنا کام رات 9بجے تک کرے گی۔