دفاعی ہتھیاروں کی 9 ویں ”آئیڈیاز 2016“ 4 روزہ نمائش 22 نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گی

جمعرات 2 جون 2016 15:18

کراچی ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) دفاعی ہتھیاروں کی 9 ویں بین الاقوامی نمائش و کانفرنس ”آئیڈیاز 2016ء“ کے انعقاد کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ آئیڈیاز 2016 نمائش و کانفرنس کراچی ایکسپو سینٹر میں 22 سے 25 نومبر 2016ء کو منعقد ہو گی۔ نمائش کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس 2 جون کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اہم اراکین اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور نمائش کے بھرپور انعقاد کے لئے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم، نے بتایا کہ ”آئیڈیاز 2016ء میں شرکت کے لئے مقامی اور دنیا بھر کے غیرملکی نمائش کنندگان کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے اور آئیڈیاز 2016ء نمائش کے لئے 80 فیصد اسٹالز بک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا اس نمائش کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نمائش کے بھرپور انعقاد کے لئے اپنا تعاون بڑھاتے ہوئے دنیا میں پاکستان کی مثبت ساکھ اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :