پسماندہ علاقوں میں 500 یونیورسل ٹیلی سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے‘ 50 سنٹرز کے قیام کے لئے ٹینڈر جاری کئے جاچکے ہیں

وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 2 جون 2016 15:02

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں 500 یونیورسل ٹیلی سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے‘ 50 سنٹرز کے قیام کے لئے ٹینڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ وزارت کے تعاون سے یونیورسل فنڈ نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں 500 یونیورسل ٹیلی سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہر سنٹر کو کمپیوٹرز اور دیگر ضروری نیٹ ورک ایلیمنٹس سے لیس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 500 ٹیلی سنٹرز میں سے 50 سنٹرز کے قیام کے لئے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں۔