بلوچستان حکومت کی تجویز پر ان کے صوبائی کوٹے میں 3.5 فیصد سے 6 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے‘

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کے بعد وفاقی حکومت نے 12 فروری 2007ء کو اس کی منظوری دی تھی ،حج کے لئے ہوائی جہاز کا کرایہ طے کرنا ایئرلائن کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا معاملہ ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کا 82 فیصد کام مکمل ہے ، اس سال کے آخر تک تعمیر مکمل کرلی جائے گی وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعرات 2 جون 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت کی تجویز پر ان کے صوبائی کوٹے میں 3.5 فیصد سے 6 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے‘ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاسوں کے بعد وفاقی حکومت نے 12 فروری 2007ء کو اس کی منظوری دی تھی ،حج کے لئے ہوائی جہاز کا کرایہ طے کرنا ایئرلائن کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا معاملہ ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کا 82 فیصد کام مکمل ہے ، اس سال کے آخر تک تعمیر مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد مشینری کی تنصیب کا کام ہوگا جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 1998ء کی مردم شماری کی بنیاد پر مختص کئے گئے علاقائی صوبائی کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے اور ان کی موثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے ان کے کوٹے کو بڑھایا گیا۔ وفاقی حکومت میں براہ راست تقرری کے لئے مختص کی گئی خالی آسامیوں کو پر کرتے وقت 12 فروری 2007ء کے او ایم نمبر 2006/10/4 آر II کے مطابق میرٹ اور صوبائی علاقائی کوٹے کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ 7.5 فیصد آسامیاں میرٹ پر ‘ 50 فیصد پنجاب بشمول اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ کا حصہ 19 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا کا کوٹہ 11.5 فیصد‘ گلگت بلتستان‘ فاٹا کا چار فیصد اور آزاد جموں و کشمیر کا دو فیصد ہے۔ سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حج کے لئے ہوائی جہاز کا کرایہ طے کرنا ایئرلائن کا نہیں حکومت پاکستان کا معاملہ ہے۔ صرف پٹرولیم کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر حج و عمرہ کے لئے کرایوں کا تعین نہیں کیا جاتا۔ سینیٹر نثار محمد خان کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا 82 فیصد کام مکمل ہے۔ ایئرپورٹ کے لئے اراضی کی خریداری اور توسیع کی وجہ سے بھی لاگت میں اضافہ ہوا۔ یہ ایئرپورٹ 2014ء میں مکمل ہونا تھا تاہم اس سال کے آخر تک تعمیر مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد مشینری کی تنصیب کا کام ہوگا۔