قانو ن ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے ایف پی ایس سی کی آسامیوں میں عمر کی بالائی حد میں5 سال کی رعایت دینے کی قرارداد منظور کر لی

جمعرات 2 جون 2016 14:55

گلگت۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) قانو ن ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا نواں اجلاس جمعرات کو ہوا ،اجلاس کے پہلے روز ایف پی ایس سی کی آسامیوں میں عمر کی بالائی حد میں5سال کی رعایت دینے کی قرارداد کومتفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ قرارداد جعفر اللہ خان نے پیش کی اور کہا کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ 5سالوں سے ایس پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی عمر کی حد تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے وہ قابلیت کے باوجود ملازمت حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں،لہذا عمر کی حد میں 10سال کی رعایت دی جائے ،قرارداد پر بحث کرتے ہوئے عمر کی حد میں5سال رعایت کی تجاویز دی گئی جسے سپیکر فدا محمد ناشاد نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :