ابو ظہبی: پولیس نے کافی کے ڈبوں میں چھپائی گئی38کلو چرس برآمد کر لی، دو گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 14:51

ابو ظہبی: پولیس نے کافی کے ڈبوں میں چھپائی گئی38کلو چرس برآمد کر لی، ..

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : ابو ظہبی پولیس نے معمول کی پیٹرولنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں کا فی کے پیکٹوں میں بند 38کلو چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیپٹل سٹریٹ پر ایک مرد اور اسکی دوست کو شک پڑنے پر روکا ، دوران تلاشی پولیس نے کار میں کافی کے پیکٹ دیکھے لیکن پولیس اہلکار اس وقت حیران ہو گئےجب ان کا فی کے پیکٹوں کو کھولا گیا تو ان پیکٹوں میں سے چرس بھری ہوئی پائی۔

پولیس نے تمام پیکٹ ضبط کر لیے ، ضبط کی جانے والی چرس کا وزن تقریباََ 38کلوتھا۔پولیس نے موقع پر ہی دونوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ گرفتار ہو نے والا فرد منشیات بیچنے کا دھندہ کرتا ہے ۔جبکہ خاتون مختلف مواقعوں پر اس کا ساتھ دیتی تھی۔

متعلقہ عنوان :