بنگلہ دیشی وزیراعظم کا وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

جمعرات 2 جون 2016 14:41

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے پریس سیکرٹری احسان الکریم کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نوازشریف کو بھجوائے گئے پیغام میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی کامیاب سرجری کا سن کر بہت خوشی ہوئی ،امید ہے کہ نواشریف جلد صحت یاب ہوجائیں گئے ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواشریف کی منگل کو لندن کے ایک ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔