پاک، بھارت پائیدار مذاکراتی عمل ناگزیر ہے، امریکہ

جمعرات 2 جون 2016 14:32

واشنگٹن/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایوں کے درمیان پائیدار اور بامقصد مذاکراتی عمل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم اور بامعنی مذاکراتی عمل شروع ہونا چاہیے ۔ خطے کے تمام فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ ہمیں جنوبی ایشیامیں ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے پر تشویش ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے در میان روایتی کشیدگی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سمیت تصادم کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :