دعا گو ہوں کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعرات 2 جون 2016 14:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ یہ بات حوصلہ افزا نے کہ وزیر اعظم نوا زشریف کا دل کا آپریشن کامیاب ہوا اور اقوام متحدہ کی حمایت پر وزیر اعظم نوا زشریف کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم نوا زشریف کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ وزیر اعظم نوا زشریف کے دل کا آپریشن کامیاب ہوا ہے۔ دعا گو ہوں کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حمایت پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں اور اقوام متحدہ شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔ اقوام متحدہ اور پاکستان مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :