امریکی سفیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 جون 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر اور مشیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔