پاک فضائیہ نے آپریشن ضری عضب میں کلیدی کردار ادا کیا ، ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ، مشقوں سے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں مدد ملی

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جون 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضری عضب میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک ایئرفورس کی مشق ٹیمپسٹ ٹو کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ، اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے تقریب میں شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہر طرح کی اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں مدد ملی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل راشد محمود نے کامیاب مشقوں کے انعقاد کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :