ریسکیو کی ہیڈ تریموں پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤکی تربیتی مشق

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 14:27

ریسکیو کی ہیڈ تریموں پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤکی تربیتی مشق

اٹھا رہ ہزا ری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) ہیڈ تریموں پر ریسکیوکی جانب سے ممکنہ سیلا ب سے بچاؤ کیلئے تربیتی مشق کا انعقا د کیا گیا جس میں ریسکیواہلکاروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگو ں کو نکالنے، سیلاب کے دوران شہریوں کو ڈوبنے سے بچانے ،سیلابی پانی میں لاش تلاش کرنے سے لے کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے تک کا عملی مظاہر کیا گیا مشقوں کو دیکھنے کے لئے پاک فوج کے میجر محمداسامہ ،ایڈیشنل کلکٹر رانا اویس ،اے سی جھنگ شاہد جوئیہ ،ای ڈی کمیونٹی ڈویلپمنٹ خالد راجو، ڈی او سول ڈیفنس عرفان علی ،ڈی اوسوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے علاوہ این سی ایچ ڈی ،وی ٹی آئی ،سمیت کئی سماجی اداروں کے سربراہ موجود تھے انہوں نے مشقوں کے دوران ریسیکواہلکاروں کے مہارت کی تعریف کی اس دوران ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقو ں کا مقصد سیلاب کے دوران ریسکیو اہلکاروں کے صلاحیتوں کو جانچنا ہے تاکہ یہ اندازہ کیا جاسکے کہ سیلاب کے دوران پیش آنے والی صورت حال میں کس انداز میں کس طر ح ایکشن کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا اگر چہ یہ ایک معمول کی مشق تھی لیکن اہلکاروں انتہائی مہارت کا مظاہر ہ کیا گیا جس سے ان پیشہ وارانہ مہارت کھل کر سامنے آئی کہ وہ کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں مشقوں کے اختتام پر تمام شرکت کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکٹ اور تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں