وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلداور مکمل صحت یابی کیلئے دعا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 14:27

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تحصیل آفس واقع بھکر روڈ چوک اٹھارہ ہزاری میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلداور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی گئی دعائیہ تقریب میں پی ایم ایل این کے تحصیل صدر میاں ظفر گوشی،کونسلر ٹی ایم اے جھنگ میاں محمد اسحاق شریف،آصف شہزاد لیبرو نگ کے رہنما شہباز بھٹی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو مکمل طور پر شفا یاب کرے اور وہ جلد وطن واپس آ کر ملک وقوم کی ذمہ داریاں پہلے کی طرح پرعزم اور جوش وخروش سے سرانجام دیں میاں نواز شریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا دہشت گردی و بدامنی پر قابو پایا دیگر مسائل پر بھی قابو پا کر وہ پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں ظفر احمد گوشی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پوری قوم کے لیڈر ہیں اور پوری قوم انکی صحت کے لیے دعا گو ہے ۔انشاء الله میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :