لاہور، دبئی جانے والا طیارہ ٹائر پھٹنے کے باعث خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا

حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

جمعرات 2 جون 2016 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاہین ائیر لائنز کا دبئی جانے والا طیارہ ٹائر پھٹنے کے باعث خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا۔ بھارت میں موجود مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثہ شاہین ائیر کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت شاہین ائیر کی لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بیس 320مسافروں کو لے کر جونہی سٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچی تو ایک زوردار دھماکہ سے جہاز کے چاروں ٹائر پھٹ گئے اور طیارہ رن وے پر گھوم گیا طیارہ میں بیٹھے مسافروں کو اچانک زور دار جھٹکا لگنے کے باعث خواتین کی چیخیں نکل گئیں اور بچے بے اختیار رونے لگے۔

فوری طورپر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کو جلد بازی سے گریز اورآرام اور تسلی سے اترنے کی تلقین کرتے ہوئے اورنج میں پہنچادیا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق اس واقع کی باقاعدہ گیٹس کی جائے گی اور اس کے لیے ائیر کو جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ شاہین ائیر انتظامیہ نے طیارے کے پرواز کرنے سے قبل اس کی مکمل فٹنس کا جائزہ کیوں نہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارہ کے ٹائروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کے نتیجہ میں واقع پیش آیا ہے۔ قدرت نے طیارہ کو ایک بڑے حادثہ سے بال ببال بچالیا۔ طیارے میں سوار کسی مسافر کے کس بھی طرح زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :