ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، 17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا،طاہر القادری

جمعرات 2 جون 2016 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ،17 جون کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،پانامہ لیکس کا معاملہ مدھم ہو چکا ہے اس میں نکلنے والا نہیں ،ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے ،حکومت کی غلط پالیسوں اور نااہلی کے باعث ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ،ملک بچانے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا یہ بجٹ بھی پہلے کی طرح غریبوں پر بم گرانے کے مترادف ثابت ہوگا ،عوام کو موجودہ حکومت سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے کیو نکہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہے انہوں نے عوام کو کبھی ریلیف نہیں دیا ،طاہر القادری نے مزید کہا کہ 17 جون کو مال روڈ پر شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب مانگنے آرہے ہیں اور اسی دن اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے چور ملازمین کے حقوق غصب کررہے ہیں ،نرسوں اور ایپکا کے مطالبات سوفیصد درست ہیں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :