مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 4نومولود دم توڑ گئے

جمعرات 2 جون 2016 14:19

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 4نومولود دم توڑ گئے،جبکہ 40مزید بچے زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزتھرپارکر کے علاقے مٹھی کے سول ہسپتا ل میں غذائی قلت اور دیگر بیمایوں میں زیر علاج مزید 4نومولود جان کی بازی ہار گئے، اس طرح ایک سال کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 263تک جا پہنچی ہے۔ذرائع کے مطابق غذائی قلت کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں اس وقت بھی 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں اورجو حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :