حضرو‘غورغشتی جلالیہ سے لیکر مانسر فورملی تک چھچھ کے عوام کے حقوق اور چپہ چپہ کے محافظ ہیں‘چنگیز خان

جمعرات 2 جون 2016 14:07

حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) معروف سیاسی و سماجی رہنما چنگیز خان نے کہا ہے کہ غورغشتی جلالیہ سے لیکر مانسر فورملی تک چھچھ کے عوام کے حقوق اور چپہ چپہ کے محافظ ہیں ، اب وہ دور گیا کہ کرپشن اور نااہلی پر خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکی پیسہ لوٹنے اورعوامی حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے غورغشتی انوائرمنٹ پارک میں آگ لگنے کے واقعہ پر سیکرٹری موسمیات و انوائرمنٹ سے ملاقات صورتحال سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے ڈی آئی جی جنگلات (وفاقی) عبدالمناف قائم خوانی کو 15دن میں رپورٹ جمع کرانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور نااہلی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہ ہے اس سلسلہ میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ، چنگیز خان نے کہا کہ ماضی میں علاقہ چھچھ حلقہ پی پی 16میں کرپشن ، نااہلی اور اقرباء پروری کا راج رہا مگر میں اب باور کراتا ہوں کہ لوٹ مار، کمیشن اور نااہلی کا سرکاری و عوامی سطح پر احتساب کیا جائے گا۔